راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جہلم میں فیکٹری اور رہائش گاہوں کو نذر آتش کرنے کے الزام میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اٹھارہ اپریل کو استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں، شمیم اختر وغیرہ 80سے زائد ملزمان کیخلاف تھانہ صدر جہلم کی پولیس نے 2015میں دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔