• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسوس مسلمان نوجوان کو مذہب کے نام پر قتل کیا گیا، زرداری

Young Muslims Killed On Religion Name Zardari
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ افسوس کہ ایک مسلمان نوجوان مشال کو مذہب کے نام پر قتل کیا گیا، مذہبی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کے غلط استعمال کو مسترد کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مطالبہ کیا کہ مذہب کے نام پر جرائم کرنے والے لوگوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، مذہب کے نام پر تشدد کی حوصلہ افزائی کرنے والی سوچ دہشت گردی کی بنیادی وجہ ہے،دہشت گردی کی وجہ بننے والی اس ذہنیت کی ہر صورت میں مزاحمت کی جانی چاہیے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو مسترد کرتی رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے غلط استعمال کو روکا جائے۔
تازہ ترین