• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی صورتحال،ایران سمیت سب کو پالیسی بدلنا ہوگی، احمدی نژاد

Syria Situation All Have To Change Their Policy Ahmadi Nazad
ایران کے سابق صدر اورحالیہ انتخابات کے مضبوط صدارتی امیدوار محمود احمدی نژاد نے کہا ہے ایران سمیت تمام ممالک کو شام سے متعلق اپنی پالیسیاں تبدیل کرنی ہوگی۔

الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ خطے کے ممالک کے آپس میں مشترکہ مفادات ہیں، اور اس صورت حال میں ان کے باہمی اختلافات سے پورے خطے کا نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان مفادات کی روشنی میں خطے کے ملکوں کو امن کی خاطر سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہئیں۔ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات میں ایران میں بطور امیدوار شریک ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا انہوں نے ایران کی بہتری کے لیے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے ان پر ہونے والے اعتراضات ناقابل فہم ہیں۔
تازہ ترین