بالی ووڈ کنگ خان نے بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی آنےوالی فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہ رخ خان نے پیغام میں لکھا کہ ان کا ماننا ہے کہ جب سچن اچھا کرتے ہیں تو وہ بھی اچھا کرتے ہیں اور جب سچن اچھا نہیں کرتے تو وہ بھی ناکام ہوجا تے ہیں۔
بھارتی کرکٹر نے جوابی پیغام میں لکھا کہ زندگی میں ہار نہ ہوتی تو کوئی کبھی جیتتا نہیں اور کچھ سیکھتا نہیں۔
سچن نے لکھا کہ وہ شاہ رخ خان کے الفاظ سے بہت متاثر ہوئے ،سوشل میڈیا پر ان ٹوئٹس کو کافی سراہا جارہا ہے۔