• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی منافرت پر مبنی تقریرکے الزام میں خطیب کو پانچ سال قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان نے جمعہ کی تقریر کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ملوث ملزم کو پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید ہوگی۔ ملزم عبدالقدیرکو سی ٹی ڈی پولیس نے 23اکتوبر 2015کو ڈھوک گجراں راولپنڈی کی ایک مسجد میں نماز جمعہ سے قبل مذہبی منافرت پر مبنی تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بعدازاں ملزم کی ضمانت ہوگئی تھی۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانہ کی سزا سنا دی جس پر پولیس نے ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل پہنچا دیا۔
تازہ ترین