ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے مشہور فلمساز و اداکار فرحان اختر اور ادھونا بھابانی کی شادی کے16سال بعد طلاق ہوگئی ہے۔ 16سال تک رشتہ ازدواج سے منسلک رہنے کے بعد فرحان اختر اور ادھونا نے گذشتہ برس علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔عدالت نے قانون کے مطابق جوڑے کو گذشتہ برس اختلافات ختم کرنے کیلئے 6ماہ کا وقت دیا تھا تاہم ناکامی کے بعد اب باقاعدہ طلاق کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے انکے دونوں بچوں کو ماں کے حوالے کردیا ہے تاہم فرحان جب چاہیں گے اپنے بچوں سے ملاقات کرسکیں گے۔واضح رہے کہ فرحان اختر 2000میں ادھونا بھابانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔