• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار

Ad Khawja Order From The Court To Continue Working
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم امتناع برقرار رکھا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سماعت درخواست گزارکے وکیل فیصل صدیقی کی غیر موجودگی کے باعث ملتوی کردی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فیصل صدیقی بیمار ہیں۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ درخواست گزار کے وکیل گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے، حکم امتناع ختم کیاجائے۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کاحکم برقرار رکھا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فیصل صدیقی آئندہ سماعت پر دلائل جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین