• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کا ممی ڈیڈی شوتھا، میاں منان

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی )ممبرقومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ اسلام آبادمیں پی ٹی آئی کا ممی ڈیڈی شوتھااسے سیاسی قرارنہیں دیا جاسکتا۔سنجیدہ افرادنے شوکابائیکاٹ کرکے موجودہ حکومت پراعتمادکااظہارکیا ہے ۔عمران خان کے الزامات محض شوشے ہیں جنہیں کوئی بھی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔پی ٹی آئی کوسیاسی ڈراموں سے عوام کی حمایت ملناممکن نہیں۔عوام آج بھی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اورالیکشن2018میں بھی واضح اکثریت سے مسلم لیگ (ن) کوکامیاب کریں گے۔ مسلم لیگ( ن) کی قیادت پربے جا تنقید کرنے والے عقل کے ناخن لیں اورحکومت کی جانب سے ملکی تعمیروترقی کے لئے عالمی رپورٹوں پر غور کریں۔پاکستان بالخصوص پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری اور نتائج کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں جن کی تقلید اب دوسرے صوبے بھی کررہے ہیں موجود ہ حکومت کی 4سالہ کارکردگی کا ہر سطح پر اعتراف کیاجارہاہے ۔
تازہ ترین