• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدبھٹوکی طرح مزدوروں کےحقوق کی جنگ لڑیں گے:مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلزکلرکس فورم ضلع کچہری ملتان کے زیراہتمام بسلسلہ یکم مئی لیبرڈے کے موقع پر کلرکس بارروم ضلع کچہری ملتان میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا جس کی مہمان خصوصی مرکزی جنرل سیکرٹری بشریٰ نقوی ایڈووکیٹ پیپلزلائیرز فورم پاکستان تھیں ۔ منعقدہ تقریب کی صدارت سیاسی وسماجی رہنما حاجی امین ساجد تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ نقوی نے کہاکہ ہم ہمیشہ کی طرح اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طرح مزدوروں محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔ تقریب سے حاجی محمد امین ساجد ،میاں طفیل احمد قریشی ،عدیل لیاقت شیخ ،میاں منیر احمد بھٹی ،بابر سوئیکارنو،حاجی اللہ ڈتہ کھوکھر ،چوہدری خلیل احمد،نوید رضا قریشی ،علی حسن تھہیم ،الطاف قریشی،محمدسلیمان سلیم نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں محمدسلیمان سلیم بھٹہ ، ملک طاہر وینس ،ملک خادم حسین ہانس ،محمدنواز سمیجہ ،محمداکبر کھوکھر ،رانا خرم شہزاد ،چوہدری محمدطارق ،فیصل بھٹہ ،استاد محمدساجد ،غلام فرید ،محمدآصف ،شہزاد ساحل ،وسیم بلوچ ،محمدآصف ککڑا ،شہباز کینڈی ،رانا یاسر ،بابر علی ،عبدالرحمن ،خضر ودیگر شریک ہیں ۔
تازہ ترین