• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی‘انجمن تاجران و دکانداران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کے صدر سید امر الدین آغا چیئرمین ٹکری عبدالحمیدبنگلزئی حاجی امیر محمد اچکزئی میر الہی بخش عبدالصبور خلجی محمد ولی ہوتک حبیب اللہ اچکزئی احمد آغا سید محمد کاکڑ اکرم محمد شہی حاجی تاج محمد بڑیچ ظہور احمد سمالانی عزیز ہزارہ اور یار محمد اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ جب امن و امان ہو گا تو کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ ایف سی کی کاوشوں سے صوبہ امن و امان کا گہوارہ بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے تاجروں نے پہلے بھی تعاون کیا تھا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین