• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج کیلئے صرف کوٹہ ہولڈرگروپ آرگنائزرزکو رقوم جمع کروائی جا ئیں،وزارت مذہبی امور

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وزارت حج و مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ کوٹہ ہولڈر حج گروپ آرگنائزرز کے سوا کسی شخص کو پرائیویٹ سکیم کے تحت حاجیوں کی بکنگ اور ان سے رقم جمع کرنے کی اجازت نہیں، غیر مجاز افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حج کا کوٹہ نہ رکھنے والے افراد یا کمپنیوں کی طرف سے حاجیوں کی بکنگ کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن‘ایف آئی اے ‘قریبی ڈائریکٹر حج یا وزارت مذہبی امور کواطلاع دی جائے وزارت کی ہدایت پر ملک بھر میں تمام حج ڈائریکٹوریٹس کی طرف سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانے کے خواہشمند افراد صرف کوٹہ ہولڈرگروپ آرگنائزرز کو ہی رقوم جمع کروائیں جن کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔
تازہ ترین