وزیر میری ٹائم نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہازوں کی طویل عرصہ خرابی پرحکام سے باز پرس کی ہے۔
وزیر میری ٹائم کے روبرو پی این ایس سی حکام نے موقف اختیار کیا کہ جہاز کا مرمتی نقصان انشورنس سے آئے گا۔
اس پر وزیر میری ٹائم نے استفسار کیا کہ 8 ماہ تک جہاز نہ چلنے کا یومیہ 20 ہزار ڈالر نقصان کون پورا کرے گا؟
ذرائع پی این ایس سی کے مطابق کیمرون کی بندرگاہ پر سبی جہاز بھی طویل عرصہ پھنسا رہا۔ 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ری پیئر کے بعد لاہور جہاز پھر خراب پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہازوں کی خرابی کے سبب پی این ایس سی کے جولائی تا دسمبر منافع میں کمی رونما ہوئی ہے۔