ڈیرہ اسماعیل خان میں قیدیوں کو جیل منتقل کرنے والی گاڑی بے قابو ہوکر گڑھے میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار اور 15 قیدی زخمی ہوگئے۔
چترال سے قیدیوں کو پولیس بس میں ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ بنوں روڈ پر مفتی محمود چوک کے قریب پولیس کی بس بے قابوہو کرگڑھے میں گر گئی ۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک قیدی کی حالت تشویشناک ہے۔