امریکا نے غیرمسلح بین البراعظمی بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، اور میزائل بحرالکاہل میں موجود ہدف تک کامیابی سے پہنچا ۔
امریکی ایئر فورس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق غیر مسلح ’’مِنَٹ مین تھری‘‘ نامی میزائل کیلیفورنیا کی وانڈنبرگ ایئرفورس بیس سے چھوڑا گیا اور یہ 6ہزار کلومیٹر دور بحرالکاہل میں موجود ہدف تک کامیابی سے پہنچا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ غیرمسلح بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کاتجربہ روٹین کےمطابق ہے،غیرمسلح بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربےکامقصدفوجی طاقت دکھانانہیں۔