• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان ’مونی رائے‘ کو متعارف کرائیں گے

Salman Khan Will Introduce Moni Roy
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان مشہور اڈرامے’ ناگن‘ کی ٹی وی ا داکارہ مونی رائے کو جلد اپنی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

وہ اپنی پروڈکشن کمپنی میں بننے والی چو تھی فلم میں اداکارہ مونی کو کا سٹ کر یں گے ۔

مونی رائے نے ڈرامہ سیریل ’ناگن ‘اور ’ناگن2‘میں اپنی بہترین اداکاری کے جو ہر دکھائے ہیں۔ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹا ر سلمان خان جلد اپنی فلم میں متعارف کرانے والے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق سلمان خان اس سے پہلے بھی مختلف اداکارائوں کو بالی ووڈ میں متعا رف کرا چکے ہیں۔’ دبنگ‘ فلم میں سونا کشی سنہا کی دھواں دھار اینٹری کے بعد اب سلمان خان ٹی وی اداکارہ مونی رائے کی طرف دیکھ رہے ہیں جو ساڑھی میں ایک بالکل دیسی لڑکی کی طرح نظر آتی ہے۔

مونی ٹی وی کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جو اپنے 6 سالہ کیریئر میں مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہیں ۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ، دیون کا دیو مدھا ، جنون ایسی نفرت تو کیسا عشق شامل ہیں ۔‘
تازہ ترین