• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم الخلق فائونڈیشن نے تعلیمی وظائف تقسیم کردئیے

پشاور(خبرنگار) خادم الخلق فائونڈیشن نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی وساطت سے خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے غریب اوریتیم اڑھائی سوطلباء وطالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کردئیے۔ اس حوالے سے پشاورپریس کلب میں ایک تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرایجوکیشن فاٹاہاشم خان آفریدی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خادم الخلق فائونڈیشن کے چیئرمین فاروق آفریدی نے کہاکہ ہماری تنظیم کامقصدقبائلی علاقوں خصوصاًخیبرایجنسی کے تمام بچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرناہے۔ اس موقع پرخیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے غریب ونادارویتیم بچوں کونیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس)کی وساطت سے دوسال کیلئے کلاس ساتویں سے لے کربارھویں تک کے250طلباء وطالبات میں تعلیمی وظائف تقسیم کئے گئے۔ چیئرمین فاروق آفریدی کاکہناتھاکہ اس سے قبل بھی تنظیم نے اپنی مددآپ کے تحت سینکڑوں کی تعدادمیں غریب ویتیم طلباء وطالبات کی تعلیمی کفالت کاسلسلہ جاری رکھاہے۔
تازہ ترین