• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر کپل دیو اپنا مومی مجسمہ دیکھ کر حیرت زدہ

Indian Cricketer Kapil Dev Surprised To See His Wax Statue
برطانیہ میں موجود مومی مجسموں کا عجائب گھرمادام تساؤ بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں اپنی 23ویں شاخ کھولنے جارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

اس موقع پر گزشتہ روز ہونے والی ایک تقریب کے دوران بھارت کے معروف کرکٹر کپل دیو کے مومی مجسمے کی بھی رونمائی کی گئی جسے دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئے۔

کپل دیو کاکہنا تھا کہ وہ اپنے ایکشن سے بھرپور پتلے کو دیکھ کر حیرت میں پڑھ گئے ہیں اور اس تجربے کو بیان کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

مادام تساؤ میوزیم کی دنیا کے بڑے شہروں میں 22برانچیں موجود ہیں جبکہ رواں سال بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ریگل سنیما کے کناٹ پیلس میں اسکی 23ویں شاخ کا افتتاح کیا جائے گا ۔

نریندر مودی سمیت دنیا بھر کی معروف شخصیات کے 50مومی مجسمے نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
تازہ ترین