• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا دورۂ انڈونیشیا، اہم ملاقاتیں

+3
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ ان دنوں انڈونیشیاءکے سرکاری دورے پر ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے میں ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی انڈونیشیاءکے کمانڈنٹ میرین کوراور کمانڈنٹ ویسٹرن فلیٹ کمانڈسے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ میرین بیس اور ویسٹرن فلیٹ کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایڈمرل ذکا ءاللہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔

ملاقاتوں کے دوران بحری امن و استحکام، کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اوربحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنزپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے جیسے باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور زیر غور آئے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور عزم پر روشنی ڈالی جبکہ کمانڈنٹ میرین کورمیجر جنرل بامبینگ نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے عزم اور کاوشوں کو سراہا۔

کمانڈنٹ ویسٹرن فلیٹ کمانڈ نے خطے میں بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار ،کارکردگی اور خدمات کی تعریف کی۔

نیول چیف نے انڈونیشیاءکی بحریہ کے افسران اور جوانوں کے پیشہ ورانہ معیار اور عزم کی بھی تعریف کی۔
تازہ ترین