کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں کینسر سے لڑنے والی ایک 13؍ سالہ بچی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جو اپنے سنگدل باپ سے اس کے علاج کیلئے گھر بیچنے کی درخواست کررہی ہے تاہم یہ ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی ہے جب 13؍ سالہ سائے سری اب اس دنیا میں موجود نہیں ۔ سائے سری بون میرو کینسر سے لڑ رہی تھی ۔ سنگدل باپ نے علاج کے اخراجات ادا کرنے کی صلاحیت کے باوجود اپنی بیٹی کا علاج نہیں کرایا تھا اور سائے سری کو اس کی ماں کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا۔