شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پنجاب سروس ٹربیونل سے نوکری پر بحال ہونے والے 15 محکمہ تعلیم کے ٹیچروں کی درخواست پر ضلع انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے حکام سے کمنٹس طلب کر لئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ٹیچروں نے تحریری درخواست کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو اس عرصہ کی تنخواہیں اور دیگر الاؤنسس بھی دئے جائیں جس دوران وہ نوکری سے برخواست رہے ہیں۔