• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ ارشاد الاسلام اولڈہم کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کل ہوگا

اولڈہم (پ ر) ادارہ ارشاد الاسلام گلاڈوک اولڈہم کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات و اسناد20مئی2017ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر زیر سرپرستی مولانا قاری عبدالرشید منعقد ہوگا۔ ادارہ ارشاد الاسلام کے ناظم اعلیٰ مولانا عادل فاروق کے مطابق امسال ادارہ سے دو طلبا نے حفظ قرآن کی تکمیل کی اور اکیس بچوں اور بچیوں نے ناظرہ قرآن مجید پڑھنا سیکھ کر مکمل کیا جو سالانہ جلسہ میں والدین، اساتذہ اور اکابر علما و مشائخ کو آخری سورت پڑھ کر سنائیں گے۔ جس کے بعد ان کو اسناد دی جائیں گی۔ جبکہ ادارہ ارشاد الاسلام کے سالانہ امتحانات میں پوزیشنیں لینے والے طلبا و طالبات کو انعامات دیے جائیں گے۔ اس کے بعد جلسہ شروع ہوگا، جس میں ادارہ ارشاد الاسلام کے طلبا و طالبات تلاوت و نعت اور تقریر سنائیں گے۔ جس کے بعد پاکستان کے معروف ثناء خواں قاری محمد آصف رشیدی حمد و نعت اور منقبت صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضوان اللہ علیھم اجمعین اور خدمات اہلسنت والجماعت علما دیوبند پر منظوم کلام پیش کریں گے۔ اس کے بعد مفتی ہلال محمود انگریزی میں اور بزرگ عالم دین مولانا عبدالرشید ربانی آف ڈیوز بری اردو میں خطاب کے بعد خصوصی دعا کروائیں گے۔ جلسہ کے انتظامات کی نگرانی مفتی محمد تقی، مولانا محمد حامد خان، مولانا محمد شفیق، مولانا محمد یونس خان، مولانا عمر فاروق، حافظ عمر فاروق، حافظ مصطفی عارف اور بھائی محمد طارق عثمانی کریں گے۔
تازہ ترین