• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں دہشت گردی کے اعتراف پر سزائے موت پانے والے کلبھوشن یادیو کو آزاد کروانے کے لئے بھارت نے اپنے ملک کے مہنگے ترین وکیل ہریش سالو کی خدمات حاصل کیں جنہوں نے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنے کی صرف ایک روپیہ فیس لی ہے۔  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہےکہ ہریش سالو کی جانب سے آئی سی جے کے سامنے موثر انداز میں بھارتی کیس اٹھانے پر ہم مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قوم کو یقین دلاتی ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ہم کلبھوشن یادیو کو بچانےکے لئےکوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کا حکم بھارتی عوام اور کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کےلئے کسی تسکین سے کم نہیں۔
تازہ ترین