• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں روکے جانے والا پی آئی اے کاعملہ کراچی پہنچ گیا

لاہور (نمائندہ جنگ) لندن میں روکے جانے والا پی آئی اے کا عملہ قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 788 سے کراچی پہنچ گیا۔طیارے کا عملہ تین گھنٹے تک برطانوی حکام کی تحویل میں رہا اور پی آئی اے کا اسٹیشن اسٹاف بھی ایئرپورٹ پر موجود تھاتاہم ہیروین کی برآمدگی پر پی آئی اے کے کسی رکن کو گواہ نہیں بنایا گیا۔برطانوی حکام نے ابھی تک پی آئی اے کے طیارے پر کارروائی سے متعلق کوئی سرکاری بیان بھی جاری نہیں کیا اور نہ ہی مبینہ طور برآمد کی گئی ہیروئن کی مقدار اور کوالٹی سے متعلق بتایا گیا ہے۔
تازہ ترین