ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) دربار سندیلہ شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ تاج رسول شاہ جمالی نے مختلف وفود کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات تیزی سے 77 کی طرف جا رہے ہیں، اس وقت ملک میں امن کی ضرورت ہے، امن کا پیغام اولیا اللہ والوں کی درگاہوں سے ملتا ہے، پوری دنیا میں جب بھی امن پیدا ہوتا ہے اللہ کے ولیوں سے ہوتا ہے اگر شدت پسندی کو ختم کرنا ہے تو بزرگوں کی صحبت حاصل کرنی ہو گی۔ موجودہ حکمران ناانصافیاں اور مظلوم لوگوں کی آواز کو اور انکے حقوق ہڑپ کرنا چاہتے ہیں ۔