• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندی کالو خیل و بڈھنی کیلئے گیس فراہمی کی منظوری

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کوششوں سے کندی کالو خیل اور بڈھنی کیلئے گیس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔ مسلم لیگ پشاورکےصدر ارباب فہیم اور ناظم وڈپگہ گرائی ارباب فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اگلا قدم ہندکو دامان ‘ نجوئی رانو گڑھی ‘ منظور آباد اور دیگر علاقوں کو بھی گیس فراہم کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی اور پی ٹی آئی نے بڑے بڑے دعوے اور وعدے کئے تاہم پورا ایک بھی نہیں کیا لیکن ہم عوام کو ریلیف دینگے۔ گیس فراہمی سے 2 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہونگے ۔
تازہ ترین