• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی اور والد کا انتقال ،اداکارہ لیلیٰ شدید ڈپریشن کا شکار

کراچی( رپورٹ/اطہر جاوید صوفی )فلمی صنعت کی معروف اداکارہ لیلیٰ ان دنوں مسلسل صدموں کا شکار ہے ایک سال میں لیلیٰ کی والدہ ایک ماہ قبل 24سالہ بھائی عمر رانا چلی اور4روز قبل ان کے والد رانا احمد کا بھی طویل علالت کے  بعد انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے لیلیٰ ان دنوں شدید ڈپریشن کا شکار ہے۔ لیلیٰ نے لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی رانا چلی معروف میک اپ آرٹسٹ تھا بہت سے فنکاروں کا میک اپ کرچکا تھا۔ کہ اچانک اسکا انتقال ہوگیا ابھی اس صدمے سے باہر نہیں آئی تھی کہ والد کا انتقال ہوگیا وہ فالج کے مریض تھے۔ میری اپنے تمام پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ میرے بھائی‘ میرے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھیں اور دعائے مغفرت کریں۔
تازہ ترین