• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر حملے کی ٹی وی کوریج کے دوران نیوز اینکر رو پڑی

News Anchor Cry During Tv Coverage Of The Manchester Attack
برطانوی شہر مانچسٹر میں حملے کی ٹی وی کوریج کے دوران ایک چینل کی نیوز اینکر رو پڑی۔

برطانوی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میںسوزانہ ریڈ اپنی ساتھی اینکرپیئرس مورگن کے ساتھ مانچسٹر حملے میں لاپتا 15 سالہ لڑکی کی ماں سے براہ راست گفتگو کر رہی تھی۔

پریشان حال ماں کی بے بسی دیکھ کر سوزانہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور بے اختیار اس کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔

دوسری جانب مانچسٹر دھماکے کے بعد برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ پر لہراتے پرچم سرنگوں کردیے گئے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی قومی پرچم سرنگوں کیا گیا، مرنے والوں کے سوگ میں آج ایفل ٹاور کی روشنیاں بھی بند کردی جائیں گی۔
تازہ ترین