• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ کا روسی ساختہ لڑاکا طیارہ سخوئی 30 لاپتہ

Sukhoi 30 Fighter Jet Of Indian Airforce Goes Missing
بھارتی فضائیہ کا روسی ساختہ لڑاکا طیارہ سخوئی 30 بھارتی ریاست آسام میں تیز پور ایئر بیس سے پرواز کے بعد لاپتہ ہو گیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سخوئی 30 ایم کے آئی معمول کی تربیتی پرواز پر روانہ ہوا تاہم تیزپور سے 60 کلومیٹر شمال کی طرف پہنچنے پر ریڈار سے غائب ہو گیا۔

واضح رہے کہ تیزپور ایئر بیس چینی سرحد سے 172 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ طیارے کے لاپتہ ہونے کے وقت علاقہ میں موسم خراب تھا۔

لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت 230 سخوئی 30 ایم کے آئی طیارے موجود ہیں۔
تازہ ترین