• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کی نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز آمد

Us President Arrived Brussels To Attend The Nato Summit
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹوکانفرنس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے شہر برسلز پہنچ گئے، اس موقع پر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

غیر ملکی دوروں پر نکلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواحتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ برسلز پہنچے تو ان کی آمد کے خلاف ہزاروں افراد نے چارکلومیٹرتک مارچ کیا۔

مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکن ، طلبہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں ، میکسیکو کی سرحد پردیوار اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ خطے کے مسائل حل کرنے کے لیے نیٹوکوئی حل نہیںجبکہ مظاہرین نے امن کیمپ قائم کرلیا ہے اورآج نیٹو کانفرنس کے موقع پربھی مظاہرہ کیا جائے گا ۔

اس سے قبل فلسطین اور اسرائیل میں بھی ٹرمپ کی آمد پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔
تازہ ترین