• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Film Despicable Me 3 New Trailor Released
ہالی وُڈ کی کامیڈی سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم سیریزڈیسپی کیبل مِی سلسلے کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ ایکشن ایڈونچر فلم ’ڈیسپی کیبل مِی3‘ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

2010اور2013میں سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ بزنس کرنے والی بلاک بسٹر فلم سیریزڈیسپی کیبل مِی سلسلے کی اس تیسری فلم کو پیری کوئفین اورکیئل بیلڈا نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایک بار پھر گرو(Gru)نامی کردار کے گِرد گھومتی ہے جو قیمتی ہیرے چوری کرنیوالے انوکھے چور کو پکڑنے کیلئے اس کا پیچھا کرتادکھائی دیتا ہے۔

ببل گم کے ذریعے چوری کرنے والے ڈانسنگ کے شوقین اس چور کو پکڑنے کی کوشش میں گرو کو نہ صرف انوکھے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ اس دوران اسے اپنا برسوں پہلے کھویا ہوا بھائی ڈرو(Dru)بھی مل جاتا ہے جس میں اسے مینیزز کی بھی مدد حاصل ہوتی ہے۔

کرس میلن اورجینیٹ ہیلے کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وُڈ کے نامور اداکاراسٹیوکیرل، کرسٹن ویگ، ٹیری پارکر، مرینڈاکوسگروو ، رسل برینڈاورمائیکل بیٹیے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئےہیں۔

الیمینیشن انٹرٹینمنٹ کی تیارکردہ مینینزز اور گروو سمیت دیگر کئی دلچسپ کرداروں پر مبنی یہ کمپیوٹر تھری دی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم30جون کو یونیورسل پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
تازہ ترین