تحریک انصاف کےسینئر رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے دعویٰ کیاتھاکہ کشکول توڑدیں گے مگر ان کی حکومت میں 14ہزار ارب کا قرضہ اب22ہزار ارب کی حد بھی پار کرگیا ۔
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم حقیقت میں مغل اعظم ہیں،انہوں نے کچھ پراجیکٹس کے فیتے بار بار کاٹے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہقرضوں میں اضافے کی بنیادی وجہ درآمدات بڑھنااوربرآمدات کا کم ہونا ہے، حکومت نے 2013ء میں 432ارب کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی تھی ۔
اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کی خراب تر کارکردگی دہرایا ہے ، موجودہ حکمرانوں نے اتنے ہی قرضے لئے جتنے زرداری دور میں لئے گئے ۔