• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ صیام کا آغاز،پاکستانی فنکاروں کی جانب سےمبارکبادیں

کراچی(ایجنسیاں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر سال کی طرح اس بار بھی پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے مداحوں کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان کے مشہور اداکار ہمایوں سعید نے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے چاہنے والے انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، خدا ہماری عبادات کو قبول کر کے ہمارے گناہوں کو معاف کرے۔اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین ٹویٹر پر کافی سر گرم رہتی ہیں اور انہوں نے بھی گزشتہ روز رمضان کا چاند نظر آتے ہی مداحوں کو ماہ صیام کی مبارک باد دی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھی تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس اور پہلی سحری کی مبارک باد دی۔معروف اداکار فیروز خان نے اپنے چاہنے والوں کو ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے ہوئے کہا تمام خوبصورت لوگوں کو رمضان مبارک۔
تازہ ترین