• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرِ صحافت میر خلیل الرحمٰن کی آج 24 ویں برسی

Latest News
لاہور.......جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن اردو صحافت کے وہ معمار جن کے بغیر صحافت کی تاریخ مکمل نہیں،آزادی اظہار،جمہوریت، آمریت اور مسلسل آزمائش کے ادوار میں انہوں نےجس طرح صحافت کو نکھارا وہ قابل رشک ہے۔

صحافت کی دنیا کی عہد ساز شخصیت میر خلیل الرحمٰن کی آج 24 ویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ 1927ءمیں پیدا ہوئے، زمانۂ طالب علمی ہی سے صحافت کی جانب رجحان تھا، جنگِ عظیم دوم،1941ء میں دہلی سے شام کا اخبار جنگ نکالا،قیام پاکستان کے بعد کراچی آئے اور 15 اکتوبر1947ء کو یہاں سے جنگ اخبار کا اجرا کیا۔

میرخلیل الرحمٰن خود چھاپہ خانے جاتے، اخبار تیار کراتے، پھر سائیکل پر فروخت بھی کرتے، سینئر صحافی انہیں قومی صحافت کا شاہ جہاں بھی کہتے ہیں اور میرِ صحافت بھی۔

صحافت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا سہرا میرخلیل الرحمٰن ہی کے سر ہے، جنہوں نے اُردو صحافت اور طباعت کو جدید دور میں داخل کیا، اُسے اَن گنت زنجیروں سے آزادا کرایا۔

اپنی بصارت، محنت اورتلخ و شیریں تجربات سے جنگ گروپ کو جس مقام پر پہنچا دیا، آج اس کا اعتراف لوگ ببانگ دہل کرتے ہیں،صحافت کی ترقی کے لیے میر خلیل الرحمٰن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

یہ میر خلیل الرحمٰن کا ہی کارنامہ ہے کہ روزنامہ جنگ سے نکلنے والی کونپلیں، دی نیوز،میگ، اخبار جہاں، آواز، انقلاب، وقت، عوام اور پھر الیکٹرانک میڈیا میں جیونیوز،جیو سوپر، جیو اینٹرٹیمنٹ، جیو تیز اور جیو کہانی اپنی اپنی جگہ تن آور درخت بن چکے ہیں۔
تازہ ترین