ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی نے بھتہ کی وارداتوں اور تاجروں کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے تاجر صنعت کار، بلڈر ’’سسٹم‘‘ کی فرعونیت کا شکار بنے ہوئے ہیں، تاجروں اور صنعت کاروں کی فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم سے کیے گئے مطالبوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تاجروں اور صنعتکاروں کو ہر ممکن معاونت کا یقین دلاتی ہے۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط بھی لکھا خط میں کہا گیا ہے کہ بھتہ خوری کاروباری برادری کےاعتماد اور معاشی سرگرمیوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
خط میں کہا کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے کی وارننگ تشویش ناک ہے، بین الادارہ جاتی تعاون سےبھتہ خوری کا خاتمہ ممکن ہے۔
خط میں سیف سٹی کراچی منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے طحہ احمد خان نے کہا کاروباری اور صنعتی علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ سیکیورٹی ناگزیر ہے، کراچی میں محفوظ اور کاروبار دوست ماحول کو مضبوط بنایا جائے۔