پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پر فائرنگ میں 4افراد جاں بحق ہوگئے ،جن میں امن لشکر متنی کے سربراہ ارشاد بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال اورلاشوں کو خیبر میڈیکل کالج کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والے تین افراد امن لشکر کے سربراہ کے دوست ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں لادور روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہناتھاکہ زخمی محسن بھی ارشاد خان کا ساتھی بتایا جاتا ہے، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کے باعث پیش آیا۔