• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ، جرمن نژاد ڈاکٹر عظمی خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید

جہلم(نمائندہ جنگ) جہلم کے مشہور مقدمہ قتل جرمن نژاد ڈاکٹر عظمی خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید اور جرمانوں کی سزا۔ فیصلہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا نے جرمن نژاد ڈاکٹر عظمیٰ خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر عظمی خان کے خاوند کو شہباز کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ اس کے ساتھی ملک نوید گل کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ دوسرے قتل کے مقدمہ میں پولیس ملازم منور کو قتل کرنے والے ملزم کاشف سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔اسی طرح تیسرے مقدمہ قتل میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم حکیم عنصرا قبال کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔ 
تازہ ترین