• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرتی ہاسن اور راج کمار راؤ کی کامیڈی فلم’بہن ہوگی تیری‘کانیا ٹریلر جاری

Todays Print

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مزاحیہ کرداروں اور دلچسپ شرارتوں پر مبنی بولی وڈ کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم ’بہن ہوگی تیری‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اجے کے پنہ لال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں معروف اداکارہ شروتی ہاسن اور راج کمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جسے اپنی پڑوسن سے محبت ہوجاتی ہے۔اس فلم کی کاسٹ میں شروتی اور راج کمار کے علاوہ گوتم گلاٹی،گلشن گروور، رنجیت، کملیش، درشن جری والا،نندکمت اور مرونال جئین بھی شامل ہیں۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 9جون کو ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین