• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ میں خالد لطیف کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت

Khalid Intra Court Appeal Hearing In Lahore High Court

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر خالد لطیف کی اپنے خلاف پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبونل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتےہوئےمزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کرکٹر خالد لطیف کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کی۔

خالد لطیف کے وکیل نے استدعا کی کہ اپیل پر کارروائی اور فیصلہ سنائے جانے تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپیل کنندہ کرکٹر کے خلاف کارروائی سے روکا جائےجس پر 2رکنی بنچ نےخالد لطیف کی استدعا مسترد کر دی۔

وفاقی حکومت نے اپیل پرموقف پیش کرنےکیلئے وقت مانگا جس پر بنچ نے مہلت دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیااور مزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین