نتھیا گلی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث خنکی میں اضافہ ہوگیا ہے، کوٹلی، نکیال، آزاد کشمیر میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے، جبکہ ملک کے میدانی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش اور کہیں ژالہ باری ہوئی اور کہیں سورج بدستور آگ برسانے میں مصروف ہے۔
نتھیا گلی میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی تو موسم خوشگوار ہوگیا،ساتھ ہی خنکی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
نکیال، کھوئی رٹا، کوٹلی آزاد کشمیر اور گردونواح میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیاہے ۔
سندھ میں موسم شدید گرم ہے، شہری شدید گرم موسم اور حبس کے عالم میں گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ادھر پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی سورج کےتیور نہیں بدلے اور موسم بدستور گرم اور خشک ہے۔