• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو : ننھے ہاتھی کی پہلی بار عوام سے ملاقات

Moscow Baby Elephant First Time Meet With Public

ماسکو کے چڑیا گھر میں ننھے ہاتھی کی پہلی بار عوام سے ملاقات کروائی گئی، جس کی شرارتوں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا جب کہ ننھے ہاتھی کو دیکھنے کیلئے لوگو ں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رُخ کر رہی ہے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے چڑیا گھر میں رواں سال 25 مئی کو پیدا ہونے والے ’فلی مون‘ نامی ننھے ہاتھی کی شرارتوں سے جہاں چڑیا گھر میں رونق لگی ہوئی ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اُس کی خوب آؤ بھگت کی جا رہی ہے۔

چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھاتا شرارتیں کرتا ننھا ہاتھی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جسے دیکھ کر لوگ نہ صرف خوش ہورہے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین