• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی درگئی میں کارروائی، 2دہشتگرد گرفتار

Ctd Operation In Dargai With 2 Terrorists Killed

سی ٹی ڈی نے درگئی کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن کے قبضہ سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی روندا مقبرا درگئی کے مقام پر کی گئی جس میں فضل شیر اور اطیع نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضہ سے دو گھی کے ڈبوں میں بند ساڑھے سات کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔

ملزمان کالعدم تنظیم کے کارندے بتائے جاتے ہیں  اور وہ شب قدر کے رہائشی ہیں۔

تازہ ترین