• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے تنازع پر تصادم، مختلف واقعات میں 13 افراد ہلاک، 23 زخمی، نوجوان نے زہریلی دوا پی لی

خیرپور +پنوعا قل+ شکارپور(بیورو رپورٹ+نا مہ نگا ران) پا نی کے تنا ز ع پر تصادم،مختلف و ا قعات میں 13 ا فراد ہلا ک ، 23 ز خمی ، نوجوان نے زہریلی دوا پی لی۔ خیرپور کوٹ لالو میں سرکاری گاڑی نے روڈ پر کھڑے ہوئے 55سالہ بزرگ شخص محبوب مری کو ٹکر مارکرزخمی کر دیا زخمی کو پہلے تعلقہ اسپتال فیض گنج پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خراب ہونے پر نواب شاہ منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر جانبحق ہو گیا ۔ دوسرا واقعہ کنب کے قریب ہوا جہاں 10سالہ محراب علی اجن نہر میں گر کر ڈوب گیا ۔لاش کی تلاش جاری ہے جبکہ بچے کے نہر میں ڈوبنے کے باعث متاثر خاندان کی عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں دریں اثناء تیسرا واقعہ نواحی گاؤں بولو سولنگی میں ہوا جہاں گھریلو تناز ع پر نوجوان فرمان علی نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی نوجوان کی حالت خراب ہونے پر ان کو مقامی اسپتال داخل کر ادیا گیا ہے جبکہ چوتھا واقعہ کوٹ ڈیجی کے قریب دیہہ سوہو کے مقام پر ہوا جہاں کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس اورٹرک کے درمیان تصاد م کے نتیجے میں 13افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں پنجاب اور بلوچستان کے عبدالرحمان جت،محمد سعید آرائیں،کاشف شیخ ،محمد فیصل پہوڑ،محمد شیراز جت ،محمد سجاد بھٹی،نصیر خان پٹھان ،نعیم بھٹی، ملازم عباسی، شاہنواز بلو چ اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو کوٹ ڈیجی اور خیرپور کے اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ پنوعاقل نواحی علا قے محب شاہ میں دو گروپوں میں پا نی کے تنا ز ع پر تصادم کے دوران ڈنڈوں کے وار لگنے سے ایک شخص حضور بخش جا ں بحق ہو گیا پو لیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ قومی شاہراہ پر گا ؤں باغ پئی کے مقام پر مو ٹر سائیکل اور ٹرک کے تصادم میں دو افراد صدام حسین اور سلیم شدید زخمی ہو گئے دو نوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میرپوورساکرو گاڑھو گھوڑاباری روڈ پر شوگر ملز کے نزدیک پک ا پ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 12 سا لہ ا دلبر ولد الہداد ملاح جاں بحق ہو گیا۔ شکارپور گاؤں آبادکیہر میں تین کمسن لڑکیاںمچھلی کے تالاب کے قریب کھیلتے ہوئے پانی میں گرکر جاں بحق ہوگئیں ۔ لڑکیوں میں دو بہنیں 9سالہ صائقہ، 7سالہ صابرہ بنت شمس الدین کیہر اور 8سالہ دلشاد پروین شامل ہیں۔ عمرکوٹ گوٹھ ماندل میں کان میں سے مٹی نکالتے ہوئے شوہر دلیپ کمار ہلا ک ڈ اور ا س کی بیوی شریمتی حلیماں اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ کوٹ غلام محمد گاؤں میماں میں 2 سالہ بچہ سنتوش ولد رانو مل مینگھواڑ واٹر کورس میں گر کر ہلا ک ہوگیا۔ ڈگری ٹنڈوغلام علی روڈ پر گرڈ اسٹیشن کے پاس دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار وحید ریارڈ ، تیرہ سالہ علی گل اور محمد قاسم شدید زخمی ہوگئے ۔ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں رات گئے چور گھس آئے . چوروں نے گڈز کمپنی کی تجوری کو کھولنے کی کوشش کی۔ جس میں وہ ناکام رہے۔ بعد ا ز ا ں سامان کی تلاشی کے بعد چور فرار ہوگئے۔جیکب آباد صدرتھانہ کی حدود میں واقع بائی پاس پر تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر بلوچستان سے آنے والے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی علی محمد جکھرانی کو روک کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی محمد جکھرانی موقع پرہلاک جبکہ اس کی ماں 40سالہ کریماں شدید زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال پہنچایاگیا۔ خیرپور ناتھن شاہ گاؤں بوڑا لاکھیر میں چھ سالہ کمسن لڑکا ندیم لاکھیر اچانک پاؤں پھسل جانے سے تالاب میں ڈوب کر ھلاک ہوگیا۔علاوہ ازیں گاؤں مڈ باھو میں پانی کے کھڈ میں دیگر بچوں کے ساتھ نہانے کے دوران دس سالہ لڑکا محمد قاسم ولد غلام حسین ھیسبانی پانی میں ڈوب کر ھلاک ہوگیا۔شہید مخدوم بلاول کے مقام پر پولیس نے فرید آباد کے رھنے والے ضلعی کونسل کے ملازم چالیس سالہ عبدالعزیز بروھی کی بر آمد ہونے والی لاش تحویل میں لینے کے بعد پوسٹمارٹم کیلیلیئے ضلعی سول اسپتال روانہ کردی۔جبکہ دادو میں انڈس ہائی وے پر ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار امین ببر ھلاک ہوگیا۔

تازہ ترین