• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر، 342 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے امسال عید الفطر کیلئے 342ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ برس237ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق امسال 40ارب روپے کے چھوٹے نوٹ جاری کئے گئے جس میں10,50اور100روپے کے نوٹ شامل تھے جبکہ گزشتہ برس اس مد میں22ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کئے گئے تھےنئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر کے 120شہروں میں قائم کمرشل بینکوں کی1002شاخوں اور 15شہرو ں میں موجود فیلڈ دفاتر سے 15لاکھ صارفین کو 25ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ برس ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 16ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

تازہ ترین