• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیل اور شمالی کوریا نے میزائل تجربات کئے ہیں ، اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی ریاست کی فضائی دفاعی صنعت نے لور نامی ایک نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل اور انتہائی طاقت ور میزائل ہے۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والےلور نامی میزائل کی اپنے ہدف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت 400کلو میٹر تک مار کرنے کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ میزائل اپنے ہدف پرلگنے کے بعد دس میٹر زمین میں گہرائی تک جاسکتا ہے۔ اسی طرح امریکی حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے ایک اور راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تجربے کے متعلق امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کی تیاری سے ہو سکتا ہے۔امریکی حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کا حالیہ تجربہ اس سال راکٹ اور ان کے انجن کے تجربوں سے ہے اور ممکنہ طور پر وہ چھوٹی قسم کے آئی سی بی ایم راکٹ انجن ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین