• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطرپر 342 ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری ہوئے

New Currency Notes Of Rs 342 Billion Has Been Released On Eid Ul Fitar

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے امسال عید الفطر کیلئے 342ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے جبکہ گزشتہ برس237ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق امسال 40ارب روپے کے چھوٹے نوٹ جاری کئے گئے جس میں10,50اور100روپے کے نوٹ شامل تھے جبکہ گزشتہ برس اس مد میں22ارب روپے مالیت کے نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کیلئے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر کے 120شہروں میں قائم کمرشل بینکوں کی1002شاخوں اور 15شہرو ں میں موجود فیلڈ دفاتر سے 15لاکھ صارفین کو 25ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے ۔

گزشتہ برس ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 16ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے تھے۔

تازہ ترین