• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، مٹی کے تودے گرنے سے 6افراد ہلاک ، 100سے زائد لاپتہ

بیجنگ (جنگ نیوز) چینی حکام نے جنوب مغربی صوبے سیچوان کی ماؤشِن کاؤنٹی کے ایک گاؤں میں مٹی کے تودوں تلے دب جانے والے 141 افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔حکام نے اب تک 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ گاؤں کے کم از کم 46 مکان مٹی اور پتھروں تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس بہت بڑی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک دریا کے کنارے دو کلومیٹر تک کا پہاڑی راستہ اور ڈیڑھ کلومیٹر سے زائد طویل علاقے میں دریائی پانی کا بہاؤ بھی بند ہو گیا ہے۔ ماؤشِن کاؤنٹی کی انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ ایک پہاڑ کا گرنا بتایا ہے۔ ملبہ ہٹانے کے لیے بلڈوزر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق مٹی کے تودوں اور پتھروں تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کا امکان بہت کم ہے۔

تازہ ترین