• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غریبوں کی مدد کر نیوالے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو تے ہیں ،چوہدری عبدالرشید

بھمبر (نامہ نگار) اپنے وسائل سے دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے والے لوگ عظیم ہیں ،بے بس ، بے سہارا اور غریبوں کی مدد کرنے والے لوگ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو تے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چوہدری عبدالرشید نے نوجوانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی جماعت، سماجی تنظیم اور کسی بھی تحریک میں ہمیشہ کلیدی اور ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر خالد حسین ، ہارون زبیر ، آفتاب عظیم، عرفان ظفر ، بلال منشاء اور وقاص خورشید نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین