• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

The Central Hilal Committee Will Be Held In Islamabad Today

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔مفتی منیب الرحمان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور کے بجائے اسلام آباد میں ہو گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں آج عید کے اعلان کےبعد اجلاس کا مقام تبدیل کیا گیا۔

شوال کا چاند نظر آنے کے بعد سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین میں آج عید منائی جائے گی ۔اس کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیامیں بھی آج عید منائی جائے گی ۔

عراق میں سنی اوقاف نے عید الفطر آج منانے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے ۔پیرس کی جامع مسجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔عمان میں چاند نظر نہ آنے پر پیر 26 جون کو عید کا پہلا دن ہوگا۔

تازہ ترین