• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع

Electricity Of Major Areas Of Karachi Restored

کراچی میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں معطل ہونے والی بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، کھارادر، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ماڈل کالونی، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں بجلی بحال ہو گئی۔

کے الیکٹرک ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے بیش تر علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے، علاقائی فالٹس کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری، لانڈھی، کورنگی، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، ابراہیم حیدری اور اسٹیل ٹاون کے بیشتر مکین اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔

ترجمان کےالیکٹرک مطابق گلشن اقبال،گلستان جوہر،ناظم آباد،گارڈن، صدراورکلفٹن میں بجلی کی فراہمی جاری ہے، شاہ فیصل، اولڈ ٹاون اور ملیر کے بیشترمقامات پر بھی بجلی بحال ہے۔

انہوں نے بتایاکہ علاقائی فالٹس کی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ کے الیکٹرک کا سسٹم فعال ہے اور عملہ موجود ہے۔

تازہ ترین