• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور انکی فیملی کی ٹیکس تفصیلات ایف بی آر کو بھجوادی گئیں

Tax Details Of Pm Nawaz And Family Sent To Fbr

وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کے علاوہ طارق شفیع ، اسحاق ڈار کی ٹیکس تفصیلات بھی ایف بی آر کو بھجوا دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فراہم کی گئی معلومات میں 1990سے اب تک کی ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات شامل ہیں۔

دستاویزات میں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ٹیکس کی مزید تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تفصیلات بھجوانے کے لیے انکم ٹیکس آفس کے ایک سیکشن میں گزشتہ روز چھٹی کے باوجود کام ہوتا رہا۔

تازہ ترین